مشرق وسطیٰ کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا ہے کہ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے عالمی ادارے کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نکولے ملادینوف نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ میں اسرائیل و فلسطین دونوں کی طرف سے امن عمل کو تعطل سے دو چار
کرنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درکار سیاسی عزم پر بھی سوالات اٹھائے ۔
انہوں نے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بجا نے کا وقت آگیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا دو ریاستی حل کا موقع ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، اس سلسلہ میں اسرائیلی حکام کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر تسلسل سے جاری رکھنے اور فلسطینیوں کی طرف سے حقیقی باہمی اتحاد میں مسلسل ناکامی کا بھی ذکر کیا۔